وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، فردوس عاشق اعوان

بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہرا کی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا تجارت پیشہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہے اور ان کے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں خلیل الرحمان قمر کی ماروی سرمد سے بد تمیزی

انہوں نے کہا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کے لیے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے اور خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں   لبرل ازم کو پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، خلیل الرحمان قمر

انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں