خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50 فیصد حق ملنا چاہیے، بلاول بھٹو


لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50 فیصد حق ملنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو بے نظیر بھٹو کا نام ضرور آتا ہے۔ بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت کام کیے جبکہ اسلام نے بھی خواتین کو حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں خواتین کی نمائندگی زیادہ ہو اور خواتین کو مردوں جیسے یکساں حقوق ملنے چاہیئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ آئین کے تحت دیے گئے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں اس لیے خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50 فیصد حق ملنا چاہیے۔ ہم نے خواتین کے لیے قوانین بنائے اور جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو بے نظیر بھٹو کا نام لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں   لبرل ازم کو پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، خلیل الرحمان قمر


متعلقہ خبریں