سعدیہ خان کو کمیشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا گیا

secp

یہ کمپنی رجسٹرڈ نہیں عوام سرمایہ کاری نہ کریں ایس ای سی پی نے خبردار کردیا


[اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو تین سال کیلئے کمیشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان( ایس ای سی پی) تعینات کر دیا ہے۔

سعدیہ خان کی کمیشنر ایس ای سی پی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سعدیہ خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ کاپریٹ گورننس میں بطور صدر اور سی ای او تین سال خدمات سرانجام دی ہیں۔

ایس ای سی پی کی تعیناتی کا فیصلہ 20 فروری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

سعدیہ خان نے کیمبرج اور ییل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی اور متعدد بین الاقوامی اداروں میں بھی اعلیٰ عہدے پر فائز رہی ہیں۔ انہوں نے’کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی مرتب کی جس کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017 میں شائع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں