جو اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دے وہ عورت نہیں، رابی پیرزادہ

شکر ہے اللہ نے میری رسی دراز نہیں کی، رابی پیرزادہ

اسلام آباد: شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابق گلوکارہ نے ’ میرا جسم میری مرضی ‘ مہم کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میراجسم میرے اللہ کی مرضی‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کر کے دکھایا۔

اس ضمن میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے دولت ، شہرت، پیسہ سب چھوڑ دیا، کیوں؟ کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔

معروف لکھاری خلیل و الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے مابین جھگڑے پران کا کہنا تھا کہ ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دے وہ عورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہ رہیں ہیں کہ قمر صاحب نے اچھا کیا وہ صرف یہ بتا دیں کیا ہما رے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کافرعورت کو بھی گالی دینے کی اجازت دی ہے؟ جو کہا ٹھیک کہا، مگر جیسے کہا وہ ہمارے نبی کی امت پر اچھا نہیں لگتا۔


متعلقہ خبریں