صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ہیلتھ سٹی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ عوام کو صحت کی  معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمیں پوری دلجمعی اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح کیا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 16 بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین رورل ہیلتھ سنٹرز کو کو بھی اپ گریڈ کر رھے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیے بغیر بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا جو دباؤ ہے، اس میں کمی نہیں آئے گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے شرکائے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے اور کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو صحت کی ضروری سہولتیں فراہم کرے۔


متعلقہ خبریں