اسپتال کے فوت شدہ اور غیر حاضر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں

اسپتال کے فوت شدہ اور غیر حاضر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں

کوئٹہ : بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اسپتال میں انتقال کرجانے والے اور غیر حاضر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کو مشکلات

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پانچ نرسیں اور ایک دائی عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاحال علم نہیں ہے کہ غیر حاضر ملازمین میں سے کون زندہ ہے اور کون نہیں؟

اس ضمن میں ہم نیوز نے جب ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایم ایس بی ایم سی نے اعتراف کیا کہ ایک سوئپر کئی سال قبل فوت ہوگیا تھا لیکن اس کی تنخواہ جاری رہی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ انتقال کر جانے والے ملازم کی تنخواہ کون وصول کرتا رہا تھا، کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بی ایم سی کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ بوگس تنخواہیں بند کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پانچ نرسوں، ایک دائی اور ایک سوئپر کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ایک سوال پر ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ سرکاری وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

بولان میڈیکل کمپلکیس کوئٹہ میں پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا افتتاح

ہم نیوز کے استفسار پر ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ نرسنگ ہاسٹل میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائش پذیر نرسز سے نکاح نامے اور الاٹمنٹ آرڈرز کی کاپیاں بھی جمع کرانے کے لیے کہا ہے تاکہ حقائق کا علم ہو سکے۔

ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


متعلقہ خبریں