زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

ڈالر (dollar)

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے زخائر میں 1.66 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12.75 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 6.11 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹینٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 86 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

واضع رہے کہ 14 فروری کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مجموعی مالیت 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 43 کروڑ  ڈالر کی سطح  پر آگئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اس سے قبل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے  مضموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں