گندم کی دس ہزار بوریوں کا غبن: نیب نے سراغ لگا لیا، ریفرنس دائر

گندم کی دس ہزار بوریوں کا غبن: نیب نے سراغ لگا لیا، ریفرنس دائر

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بدعنوانی (کرپشن) کے ذریعےسرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے اس ضمن میں باقاعدہ احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کردیا ہے۔

گڑھی خیرو فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب

ہم نیوز کے مطابق نیب بلوچستان نے سرکاری گودام سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کے غبن کا سراغ لگایا ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی آر سی سریاب کے انچارج نے گندم کی دس ہزار بوریوں کو خراب ظاہر کرکے انہیں غائب کردیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران سات لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں وصول کی گئیں جن میں سے دس ہزار بوریوں کا غبن ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جب اس سلسلے میں تفتیش کی تو ملزم بوریوں کی عدم دستیابی کی بابت خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔

ملک میں گندم کا بحران: سندھ کے گودام میں 12 ہزار بوریاں سڑ گئیں

ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر احتساب عدالت کوئٹہ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں