ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے حاصل کر لی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ نے ان ہاؤس تبدیلی سمیت کئی آپشنز سامنے رکھے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی شکایتیں اور رنجشیں بھول جائیں اور مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام دشمن حکمرانوں اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے ایم کیو ایم کا تعاون چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم سندھ حکومت میں ساتھ چلنا چاہے تو ہم تیار ہیں، سعید غنی

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کافی وقت دیا عوام کے لئے کچھ کر دکھائیں مگر مایوسی ہوئی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آپ سندھ کی بڑی سیاسی جماعت ہیں، آپ کا بڑا ووٹ بینک ہے، آپ پی ٹی آئی کے اتحادی رہے ہیں، آپ کو کیا ملا؟

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جواب میں مسلم لیگ ن کے قائدین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک وفاق کے اتحادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ آپ کی باتوں پر رابطہ کمیٹی غور کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم بھی ماضی کے تلخ تجربات کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں