میڈیا میں اعدادوشمار کے ساتھ جائیں، عمران خان کی حکومتی ترجمانوں کو ہدایت

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو کہا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں اس لیے اپوزیشن کی طرح سطحی باتیں نہ کیا کریں۔

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں میڈیا پر مکمل اعدادوشمار کے ساتھ جانا چاہیے تاکہ حکومت کے مثبت اقدامات پوری طرح اجاگر کیے جا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے تمام اقدامات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

کراچی میں لیگی رہنماؤں کی ایم کیو ایم سے ملاقات کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں، یہی جمہوریت ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ حکومت کوایسی ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، ایم کیوایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے، سندھ کے معاملات پرایم کیوایم اوردیگراتحادی رابطےمیں ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں پی ایس ایل کے دوران ہمارے اسٹیڈیم خالی ہوتےتھے جبکہ پاکستان میں یہ بھرے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا بھرمیں مثبت پیغام جا رہا ہے، سیاحت کے شعبہ میں بھی حکومت مسلسل کام کررہی ہے جس کے نتیجے میں ان کی پاکستان آمد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیل پڑھیں : 2020: پاکستان 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل

اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے شرکاء کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر بریفنگ دی۔

انہوں نے  پی ایس ڈی پی منصوبوں اوران پر ہونے والے اخراجات سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں