کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا اور بہت پیسے بنالیے ہیں۔

کراچی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، 13 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کے حوالے سے جاری آپریشن کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے اور متاثرین کی امداد کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ ادارے کہاں ہیں؟

کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا کہ میں لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں لیکن آپ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ جو لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ان کے ناموں کی فہرست ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کٹر کی مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

میئر کراچی وسیم اخترنے تصدیق کی کہ اس سانحہ میں اب تک 13 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں