کراچی: عمارت گرنے سے 17 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: عمارت گرنے سے 15 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

فائل فوٹو


کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واقعہ گولیمار نمبر دو میں رضویہ تھانے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں میں 42 سالہ خرم، 18 سالہ دانیال، 70 سالہ حمیدہ خاتون اور 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28 سالہ اویس شامل ہیں۔

انتظامیہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کیلئے کئی گھنٹوں نے جاری ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مشینری طلب کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی

پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے تازہ دم دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے اندھرے کی وجہ سے رات کو عارضی طور پر ریسکیو آپریشن روکا گیا تھا جو صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کیا دیا گیا ہے۔ آپریشن میں پاک فوج ، ایدھی، پولیس اور رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک ملبے سے 7 خواتین 3 بچوں سمیت 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے۔

مشتاق احمد مہر نے کہا کہ ایس ایس پی سنیٹرل ریسکیو اقدامات کو ہر لحاظ سے مربوط اور مؤثر بنائیں۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری آپریشن کرکے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈی سی کو فوری علاقہ میں بھیجا جائے اور عمارت کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں۔


متعلقہ خبریں