ملک بھر میں بارشوں سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،23 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے 14 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ مردان میں چھتیں گرنے سے تین بہن بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق ہوئے جب کہ پنجاب کی تحصیل جتوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان ہلاک ہو گئے ہیں۔

تحصیل جتوئی اسکول سے گھر جانے والے بچوں پر آسمانی بجلی گری۔ جس سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔ سوات میں اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے سبب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کے پہاڑی ندی نالوں میں  طغیانی کا خدشہ ہے۔  کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

وادی لیپہ میں مسلسل تین دن سے بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے وادی کا زمینی رابطہ دارلحکومت سے کٹ گیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوات کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارفباری کا سلسلہ جاری ہے۔  لاہور، رائے ونڈ، اٹک، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور  منڈی بہاوالدین، سرگودھا، تونسہ شریف، خوشاب اور جلالپور میں بھی بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں کی جھڑی اور شمالی علاقوں میں برف باری جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بیشترحصوں میں موسلادھار بارش، آزادکشمیر، گلگت، مری بلوچستان اور سوات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں