کورونا وائرس سے مزید 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید30 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 3045 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 80ہزار 710 افراد متاثر ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد80 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں ایک سو سینتالیس، مریکہ میں بارہ افراد ہلاک، اور ایران میں ایک سو سات افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔

مزید جانیں: کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا

پنجاب حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے تئیس کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی۔ موذی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کتابچہ تیار کر لیا گیا۔ مساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔

عراق میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے اور حکام نے کربلا میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی ہے۔

عراق میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہوچکی ہے. جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبہ سلیمانیہ میں تمام اجتماعی عبادات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ کربلا میں نماز جمعہ بھی ادا نہیں کی جائے گی۔

کرونا وائرس کے باعث  سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پر پابندی لگائی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی ہے  جو صورتحال میں بہتری آنے پر ہٹا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں