کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام شدید مندی کے رجحان سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 1162 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس39382  تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں چارسو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کا آخری دن ہونے کے سبب سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیئے اور خریدار نہ ہونے کے سبب کساد بازاری رہی ۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 38 ہزار 219 کی سطح پر بند ہوئی، آج  198,565,890 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10,355,840,531  پاکستانی روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 475 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رحجان رہا اور 475 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 340 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 122کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں