کنگز بمقابلہ سلطانز ، بارش کے باعث میچ منسوخ


لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020  کا 19 واں میچ کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

کنگز کے گیند بازوں کی نپی تلی گیند بازی کے باعث ملتان سلطانز نے پہلے 10 اوورز میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے کم اسکور 53 رنزبنائے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اننگز کی ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار تھی ، پہلے 6 اوورز میں سلطانز کی جانب سے صرف 4 باونڈریز لگائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی

سلطانزکی  پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف کی گری ان کے بعد معین علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

اس دوران کنگز کے کپتان عماد وسیم نے عامر یامین کو گیند بازی دینے کا فیصلہ کیا جو رنگ لے آیا، انہوں نے پہلے معین علی کو 37 کے مجموعی اسکور پرجبکہ اگلی ہی گیند پر رلی روسو کو گولڈن ڈک کا شکار بنایا۔

لگاتار وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور عماد وسیم نے روی بوپاری اور اپنے ہم منصب شان مسعود کو پویلین واپس لوٹا دیا۔

عمر خان نے خوشدل شاہ کی وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی۔

اس دوران تجربہ کار بلے باز شاہد خان آفریدی کا بلا رنز اگلنے شروع ہو گیا انہوں نے 37 رنز بنائے کہ میچ  کے 16.5اوورز کے دوران بارش نے مداخلت کردی،  ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے ہیں۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں