پاکستانی ذہین طالبات نے پلاسٹک بیگ سے گریس تیار کرلی

پاکستانی ذہین طالبات نے پلاسٹک بیگ سے گریس تیار کرلی

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ذہین طالبات نے پلاسٹک بیگ سے گریس اور مٹی تیار کر لی۔

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم دو سگی بہنوں صبا جدون اور سویرا جدون نے مل کر انتہائی مہارت سے پلاسٹک بیگ سے گریس بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

دونوں بہنوں نے پلاسٹک بیگ میں مختلف کیمیکل کے ملاپ سے ایسی مٹی بھی تیار کی ہے جس سے پودوں کی نشوونما مہینوں کے بجائے دنوں میں ہو گی۔

تفصیل پڑھیں: کیا پلاسٹک کے ذریعے انڈے بنانا ممکن ہے ؟

پلاسکٹ سے تیار شدہ مٹی سے پودے کی نشوونما ایک ماہ کے بجائے بارہ یوم میں ممکن ہو جائے گی۔

طالبات کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اگر انہیں وسائل فراہم کرے تو پاکستان سے پلاسٹک بیگ کی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران سویرا جدون کا کہنا تھا کہ ہوا میں بھی پلاسٹک کے کچھ ذرات شامل ہوتے ہیں جو ہم سانس کے ذریعے اندر لے جاتے ہیں جو کہ ہماری صحت کے لیے تباہ کن ہے۔

ہم نے پولی تھین کو استعمال کرکے گریس بنائی ہے جس کا فائدہ یہ ہے کہ ماحول کے لیے بہت اچھا ہے۔

تفصیل پڑھیں: کراچی کی بیٹی کا کارنامہ: ماحول دوست اور کھانے والا پلاسٹک تیار کر لیا

طالبہ صبا جدون کا کہنا تھا کہ دس سال کی محنت سے یہ پراجیکٹ مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا فائدہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے مگر کوئی اسپورٹ کرنے والا نہیں ہے، یہ دنیا کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔


متعلقہ خبریں