ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اختلاف کی دوسری بڑی جماعت ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

ایک تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دو گروپ ہیں جب کہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی بھی الگ الگ گروپوں کا حصہ ہیں۔ اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر ہے اور نہ منشور۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا اتنا سیاسی قد نہیں ہے کہ حکومت کیلئے خطرہ بن سکیں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ لندن والوں کو بچانے کے لئے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ مضبوط مافیا ہے جو احتساب والوں کو بچانے کی منظم کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہاں آنا ہے شہباز شریف بھی نہیں آرہے جو کہ نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے نظام پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں