مصباح الحق نے فائنل میں جیت کا راز بتا دیا

  • کامران اکمل کو قومی ٹیم سے دور رکھنا زیادتی ہے، مصباح الحق

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے فائنل مقابلے میں یونائیٹڈ کی فتح کا راز روحانیت کو قرار دے دیا۔

ہم نیوز اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ میچ کے دوران وظائف کاورد کرتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ وہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں.

یونائیٹڈ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 2 میں ہونے والے اسپاٹ فکسنگ کیس کے باعث ٹیم کا کمبی نیشن خراب ہوا. حالیہ سیزن میں کامیابی کی وجہ ٹیم میں شامل بہترین کھلاڑی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی میچ فنشر ہیں. وہ ٹیم پاکستان میں بہترین اضافہ ہے.

مصباح الحق نے کہا کہ کامران اکمل کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کے باوجود ٹیم سے دور رکھنا زیادتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل مقابلے میں پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں بھی فتح حاصل کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی

متعلقہ خبریں