سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعد قیمت 95500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت 1115روپے اضافہ کے بعد 81876 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہوگیا

خیال رہے کہ 4 مارچ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1950 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح دس گرام سونا 1671 روپے مہنگا ہوکر 80675 روپے کا ہوگیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں