حکومت فنڈز کے استعمال کا چھ سالہ ریکارڈ توڑ چکی ہے، اسد عمر

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں فنڈز کے استعمال کا چھ سالہ ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں فنڈز کا استعمال پہلے آٹھ ماہ کے دوران 39 فیصد رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا آخری پروگرام ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وہ اپنی زیر صدارت آبی وسائل کے ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین واپڈا اور وفاقی وزارت آبی وسائل و منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکائے اجلاس کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزترکیا جائے۔

انہوں نے واضح طور پرکہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی وقت پرمنظوری اور ان کی شفاف تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سال رواں میں پانی کے ذخائر کے 25 منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

تعلیمی اداروں کو مزید زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سمیت شرکائے اجلا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں صرف آبی وسائل کے لیے 20 ارب روپے استعمال ہوئے ہیں۔

اعلیٰ حکام نے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ ترقیاتی فنڈزکا استعمال رواں مالی سال کے گزرے مہینوں میں 39 فیصد رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح کو مزید بڑھایا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام منصوبے طے شدہ وقت پر پایہ تکمیل کو پہنچیں۔ انہوں نے منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو بھی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم بڑے فیصلے کرکے مہنگائی کی کمر توڑنے جارہے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمرنے گزشتہ سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے سال مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 2018 میں کہا تھا کہ مستحکم ہونے میں دو سال لگیں گے کیونکہ مہنگائی اورصورتحال کا اندازہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔


متعلقہ خبریں