کورونا وائرس: پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ

کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

کوئٹہ: پاک فوج اورنیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گیارہ ٹن امدادی سامان دالبندین بھیج دیا جسے وصولی کے بعد سرحدی شہر تفتان روانہ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پاک ایران سرحد پہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں دو ہیوی جنریٹرز، ادویات، اسکریننگ مشین، میڈیکل کٹس اور طبی آلات سمیت دیگر متعلقہ سامان شامل ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پراونشیل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی عنایت اللہ سنجرانی نے تمام سامان وصول کیا اور پھراسے سرحدی شہر تفتان روانہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 56 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔

چیمپئن شپ کا انعقاد 20 مارچ سے کراچی میں ہونا تھا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 95 ہوچکی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 383 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ وہ متاثرین ہیں جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دستیاب اعداد و شما رکے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3408 تک پہنچ چکی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 41 ہزار مریض زیر علاج ہیں جب کہ 55 ہزار 991 متاثرین علاج کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا: بلوچستان میں بھی وائرس کی تشخیص ممکن بنا دی گئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے بلوچستان میں بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اسی اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ اتوار کو گلگت بلتستان کے لیے بھی قومی ادارہ صحت کی ٹیمیں روانہ ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں