ہماری اولین ترجیح پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے، وزیراعظم

کورونا وبا کیخلاف سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ہماری اولین ترجیح پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تہذیب و تمدن کا تحفظ اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور خصوصاً سینما کے شعبے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی۔  شرکاء نے فلم انڈسٹری اور سینما کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔

 مزید پڑھیں: ن لیگ کے جاتے ہی پنجاب میں تفریحی ٹیکس کی وصولی شروع

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کو بھرپور طریقے سے حمایت کرے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، زلفی بخاری اور سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین اور زوریز لاشاری نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں