اسلام آباد: اے ایس ایف نے ماسکوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

آئیے ! ماسک پہنیں ، کورونا سے بچاؤ کریں

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کے پیکٹوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کورونا وائرس:ماسکوں پر اندھی کمائی کا آغاز، ایک خدا ترس نے مفت تقسیم شروع کردی

کورونا وائرس کے پیش نظر سرجیکل ماسکوں کی برآمدات پہ پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ اندرون ملک ناجائز منافع خوری میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف بھی انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ادارے سخت کارروائی کررہے ہیں۔

کارروائیوں کا آغاز ساتھ شہریوں کی جانب سے کی جانے والی ان شکایات کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ معمولی قیمت والے ماسکوں کی دستیابی نہ صرف شہریوں کے لیے مسئلہ بن گئی ہے بلکہ درجنوں مقامات پر ہوشربا قیمتوں کی ادائیگی کے بعد ان کی فراہمی ممکن ہورہی ہے۔

فیس ماسک ذخیرہ کرنے والے خدا کا خوف کریں، فخر عالم

ہم نیوز کے مطابق شیخ محمد گلفام نامی مسافر چائنہ ایئر لائن کی پرواز CA-946 سے بیجنگ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو اس کے سامان کی تلاشی پر سرجیکل ماسک کے 12 پیکٹس برآمد ہوئے۔

ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے مسافر کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

کورونا وائرس: ماسک کی غیرقانونی برآمدات روکی جائیں، میئر کراچی کا مطالبہ

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے مسافر سے پوچھ گوچھ کے بعد تمام سرجیکل ماسکوں کے پیکٹوں کو بحق سرکار ضبط کرلیا لیکن شیخ محمد گلفام کو ذاتی استعمال کی خاطر ایک پیکٹ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں