کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال


کراچی : گولیمار رضویہ سوسائٹی میں عمارت کے گرنے کے باعث ایک خاندان کے 14 افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کثیرمنزلہ عمارت گری تو ساتھ بنی عمارتیں بھی اس کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث علاقے میں قریب ہی مقیم عبداللہ غوری کے خاندان کے نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

9 لاشوں کے صدمے سے نڈھال ورثا نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی: عمارت گرنے سے 16 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

ورثا کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات کیے جاتے تو سانحے سے بچاؤ ممکن تھا

فیملی میں اکیلے رہ جانے والے نوجوان معظم کی حالت بھی غم سے خراب ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی حنا خاتون کا بھانجا غم کے باعث بات کرنے سے بھی قاصر ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جاں بحق افراد میں سات خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے تازہ دم دستوں نے موقع پر پہنچ کر ملبے یں دبے ہوئے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آتی رہیں، قریبی عمارتیں خالی کرا لی گئیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چار افسروں کو معطل کر دیا ہے۔

میونسپل کمشنر ضلع وسطی محمد فہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریبا 15 افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوپر کے تین فلورز اب تک کلئیر کئے جا چکے ہیں، دو فلور مکمل طور پر زمین بوس ہیں۔


متعلقہ خبریں