کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تنازع نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


راولاکوٹ: آزاد کشیمر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تنازع نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مودی کی نئی چال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار کی منعقدہ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وکلا، سیاسی، سماجی اور مزدور رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر جب تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پہنچے تو شدید بارش کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد ان کے پرتپاک استقبال کے لیے موجود تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ وادی چنار کے مظلوم لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت اپنے بہن و بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سب ٹھیک ہے تو بھارت ہمیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، برطانوی آل پارٹیز کشمیر گروپ

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پانچ اگست سے تاحال مقبوضہ کشمیر مکمل محاصرے میں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایسی صورتحال میں آزاد کشمیر کے عوام اورتارکین وطن کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ بہت پرانا اور تاریخی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری اس اہم مسئلے میں بنیادی فریق ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران بنیادی اصلاحات کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وکلا کا کردار شاندار رہا ہے۔

’بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘

ہم نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران فراہمی انصاف کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی بجٹ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر خرچ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں