کورونا: کابل سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر مشتبہ نکلا، پمز منتقل

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: افغانستان سے پاکستان پہنچنے والا مسافر کورونا وائرس کے حوالے سے مشتبہ نکلا۔ حکام نے نشاندہی کے بعد ابتدائی طبی امداد دے کر پمز اسپتال منتقل کردیا۔

اسلام آباد: اے ایس ایف نے ماسکوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے-250 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کی جب اسکریننگ کی گئی تو ایک مسافر کو خود کار مشین نے مشتبہ قرار دیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسافر اللہ گل اچکزئی پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق اس نے کابل سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔

ہم نیوز کو ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اللہ گل اچکزئی کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا

ذرائع کے مطابق افغانستان سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافر کو ابتدائی طبی امداد دے کر پمز اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مارچ کے دن بھی چار ایسے افراد کوالالمپور سے پہنچے تھے جنہیں متعلقہ مشین نے مشتبہ قرار دیا تھا۔

چاروں مسافرقومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے- 895 سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ مسافروں کو جب معمول کی چیکنگ کے دوران اسکریننگ کے لیے جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر سے گزارا گیا تو وہاں انہیں مشتبہ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد: ایئرپورٹ سے کورونا وائرس میں مبتلا چار مشتبہ مسافروں کی پمز منتقلی

چاروں مشتبہ مسافروں کو اسکینر کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں پمز اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ مشتبہ مریضوں میں باپ، دو بیٹیاں اور محمد معین اختر نامی مسافر شامل تھے۔


متعلقہ خبریں