ملک کے متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری

weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجا ب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے سا تھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پرموسلادھاربارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

شانگلہ میں بارش اور برفباری کا سلسلہ چوتھے دن بھی جاری ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ پاکپتن اور گردونواح میں  بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ وقفےوقفے سے مزید بارش متوقع ہے۔

مری میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور بچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا۔

مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہا ٹ، بنوں، کرم، چترال، دیر اور سوات کے اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میا نوالی، لا ہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ اور سا ہیوال میں گر ج چمک کے سا تھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں