دورہ کراچی ملتوی پر وزیر اعظم کی لوگوں سے معذرت

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی ملتوی کرنے پر لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث آج کراچی نہ آسکا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم  آج کا دورہ کراچی ملتوی ہونے پر لوگوں سے معذرت کرتا ہوں۔ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 18ویں ترمیم کے تحت ترقیاتی فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں۔ کراچی کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرح نمو بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ماضی میں پنجاب میں آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ کیے گئے۔ اس اقدام سے پنجاب کے دیگر شہر ترقی سےمحروم رہ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی متاثر ہوتاہے تو پورا پاکستان متاثر ہوتا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’عمران خان نے خود نواز شریف کو باہر بھیجا تھا اب منافقت کی جا رہی ہے‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ جس میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو اسٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور کے منصوبے شامل تھے۔

وزیر اعظم نے نشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ بحالی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کرنا تھا۔

وزیر اعظم نے کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی جس میں وفاق کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاحی اسکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو کہا کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حزب اختلاف کی طرح سطحی باتیں نہ کیا کریں۔

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا پارٹی ترجمانوں کو میڈیا پر مکمل اعدادوشمار کے ساتھ جانا چاہیے تاکہ حکومت کے مثبت اقدامات پوری طرح اجاگر کیے جا سکیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے تمام اقدامات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کراچی میں لیگی رہنماؤں کی ایم کیو ایم سے ملاقات کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں، یہی جمہوریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے، سندھ کے معاملات پر ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں