عورت مارچ ضرور ہونا چاہیئے، رانا ثنا اللہ

شہبازشریف مارچ کے آخر میں واپس آ سکتے ہیں

عورت مارچ ضرور ہونا چاہیئے، رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


لاہور: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا للہ نے کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہیئے اور عورت کو اس کے مکمل حقوق ملنے چاہیئں۔

انسداد منشیات کی عدالت میں  پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہی عورت کو تمام حقوق دیئے ہیں۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کا تشریح درست نہیں کی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ عورت مارچ کے حق میں ہے، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نے عورت مارچ کی مخالفت کردی

ملک سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2020 کو تمام اپوزیشن نے مشترکہ طور پر مڈ ٹرم انتخابات کا سال قرار دیا ہے۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں حکومت کو کاروبار ختم ہونے کی کوئی فکر نہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کو صرف نواز شریف کی صحت کی فکر ہے کہ وہ کہیں صحت مند نہ ہو جائیں اور اگر یہ حکومت مزید کچھ عرصہ رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں وطن واپس پہنچیں گے اور اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے۔

اپنے کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے بعد اے این ایف کا تھانہ ٹارچر سیل بنا رہا اور فیصل آباد کے سینکڑوں منشیات فروشوں کو میرے خلاف گواہی کے لئے بلوایا گیا لیکن وہ بیانات اے این ایف کے کسی کام کے نہیں نکلے۔


متعلقہ خبریں