پشاور زلمی کی ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 7 رنز سےکامیابی

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


راولپنڈی : پی ایس ایل فائیو کے 20واں میچ میں پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 7 رنز سےکامیابی ملی، بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ نے20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو 196 رنز کا ہدف دے دیا تھا، کولن منرو اور شاداب نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

میچ کے پہلے ہاف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ کولن منرو 52 اور کولن انگرم 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے

پشاور زلمی نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے کہ بارش کی انٹری ہوئی۔ کامران اکمل 37 اور امام الحق 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

میچ کے پہلے ہاف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو چھ رنز پر اوپنر لیوک رونچی اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ رضوان حسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میچوں کے کراچی میں انعقاد پر سندھ حکومت آمادہ

تاہم بعد ازاں کولن منرو اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالا اور 41 رنز 2 آؤٹ سے 108 رنز تک لے گئے۔

کولن منرو نے 52 رنز جبکہ شاداب خان نے 77 رنز اسکور کیے۔

پی ایس ایل کا دوسرا میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 3، 3 میچ جیتے ہوئے ہیں تاہم رن ریٹ کے اعتبار سے اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 29 فروری کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ لاہور قلندرز کی قیادت سہیل خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 3 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل کے آج کے میچز کا خراب موسم کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج تھا، احسان مانی

گزشتہ روز 6 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والا مچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں