پاکستان میں پہلی ترک فلم کی نمائش13 مارچ کو ہوگی

پاکستان میں پہلی ترک فلم کی نمائش13 مارچ کو ہوگی

فائل فوٹو


پاکستان میں ترک ڈراموں کے بعد اب ترکی کی فلمیں بھی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم 13مارچ2020 کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔  پہلی نمائش کیلئے ترکی بلاک بسٹرفلم  Miracle in Cell No. 7 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فلم میں ایک ذہنی معذور باپ کی اپنی بیٹی سے بے پناہ محبت کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی اتنی متاثر کن ہے کہ اسے کئی ممالک اور کئی زبانوں میں دوبارہ سے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی جگہ ترک فلموں کی نمائش کا فیصلہ گزشتہ سال کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں ترکی کی ایسی فلمیں پاکستان منگوائی گئی تھیں جنہوں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ ترکی منگوائی گئی فلمیوں کو اردو میں ڈب کر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان میں ترک ڈرامے اردو ڈبنگ کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے پیش کیے جا رہے ہیں اور ان ڈراموں کو دیکھنے والوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے۔ پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر یومیہ چار ترک ڈرامے اردو ڈبنگ کیساتھ چلائے جاتے ہیں۔

چند ترک ڈرامے ایسے بھی ہیں جنہوں نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے جن میں عشقِ ممنوں، فریحہ، فاطمہ گل اور میرا سلطان شامل ہیں۔

ترک ڈرامہ ’دیریلش ارتورول‘ کی اردو ڈبنگ بھی جاری ہے جس کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر قسط وار پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں