بلوچستان کے نوجوان کا گندم کی فصل پر حیرت انگیز تجربہ



دکی کے نوجوان زمیندار محمد اسلم ترین کا گندم کی فصل پر حیرت انگیز تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔

عام طور پر گندم کی فصل چھ مہینے تک تیار ہوتی ہے مگر محمد اسلم ترین نے بغیر موسم والی فصل تیار کر کے محکمہ زراعت کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔

ان کی گندم کی فصل اپنی مدت سے چار ماہ قبل تیار ہو گئی اور اس کی کٹائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’گندم بحران پر بڑے لیول پر سازش ہوئی ہے, ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘

یاد رہے کہ پاکستان حالیہ دنوں میں گندم کے بحران سے دوچار ہوا جس سے نہ صرف غریب لوگ متاثر ہوئے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا بلکہ سیاسی میدان میں بھی اس کے باعث ہلچل مچی رہی۔

حزب اختلاف کا الزام ہے کہ حکومت میں بیٹھے چند اہم افراد نے گندم بحران پیدا کر کے ناجائز پیسہ کمایا ہے جبکہ حکومت نے اس کی انکوائری کا اعلان کر رکھا ہے۔

اگر محمد اسلم ترین جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو آئندہ کے لیے اس قسم کے بحرانوں سے محفوظ رہنا آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار بہت سے ممالک سے کم ہے، اس کی وجوہات میں پرانے اور متروک طریقوں سے فصلوں کی کاشت اور جدید سائنسی طریق کار اختیار نہ کرنا ہے۔

اس وقت نہ صرف ایسے بیجوں پر تحقیق کی ضرورت ہے جو زیادہ پیداوار دیتے ہوں بلکہ ان میں بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی زیادہ ہو۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی کے مصداق دکی کے نوجوان نے تو تن تنہا ایک کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی سرپرستی کرے تاکہ اس کی محنت کا ثمر زمین کے مختصر ٹکڑے تک محدود ہونے کے بجائے ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پہنچ سکیں۔


متعلقہ خبریں