جنوبی پنجاب میں نئے اسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں نئے اسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیل پڑھیں: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی طرف پہلا قدم ہوگا، عثمان بزدار

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہات تک رسائی پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لیے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے اسی لیے یہاں کی عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا، ہم اس مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے اور تحریک انصاف سے کیے گئے وعدے ہر صورت نبھائیں گے۔

تفصیل پڑھیں: پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا لوٹانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاؤں ترقی کے عمل میں شریک ہوگا، ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم باب بند کردیا ہے اور اب تمام تر توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔

عثمان بزار نے کہا کہ عام آدمی کی خوشحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں