سندھ: زہریلا کھانا کھانے سے 156 افراد متاثر

سندھ: زہریلا کھانا کھانے سے 156 افراد متاثر

فائل فوٹو


لاڑکانہ: سندھ کے ضلاع لاڑکانہ میں زہریلا کھانا کھانے سے156 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے لاڑکانہ کے گاؤں رحیم بوگھیو میں کھانے سے کئی افراد کے بےہوش ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

انہوں نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو تقریب میں مہمانوں کو پیش کیے گئے کھانے کے نمونے چیک کرنے اور فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

نثار کھوڑو نے ہدایت کی ہے کہ لاڑکانہ فوڈ اتھارٹی تقریب میں مرغی کے گوشت اور دیگر کھانوں کے  نموںوں کی جانچ کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس نے تقریب کا کھانا پکایا اس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے لاڑکانہ اسپتال میں لائے گئے افراد کو فوری اور بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے اسپتال لائے جانے والے بچوں سمیت دیگر افراد کے فوری علاج کے لئے تمام ڈاکٹر کو طلب کرکے وارڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

شعبہ حادثات سول اسپتال لاڑکانہ میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز نے ہم نیوز کو بتایا کہ زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہونے والے 80 کے قریب مرد و خواتین کو طبی امداد کیلیے لایا گیا ہے۔

لاڑکانہ شیخ زید اسپتال کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ چانڈیو نے بتایا کہ چائلڈ کیئر ایمرجنسی میں 76 بچوں کو لایا گیا تھا جن میں سے 50 کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 26 بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں