پاکستان تجارت اور سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان تجارت اور سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے، برطانوی ہائی کمشنر

فائل فوٹو


پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کریسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان تجارت اور سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کریسٹین ٹرنر کے اعزاز میں مانچسٹر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو دگنا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر برنر کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کے لئے مانچسٹر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی پاکستان کے متعلق ٹریول ایڈوائزری تبدیل

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور اس سال برطانیہ کے پندرہ کھلاڑی بھی پاکستان سپر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر برنر نے کہا امید ہے کہ جلد ہی انگلش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنما، ارکان برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی نژاد پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کافی بہتر ہوئے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت متعدد معاہدے ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی تبدیل کر دی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں