ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہیئیں، چوہدری شجاعت حسین

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہیئیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے کیونکہ آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں اور آپ کے والد نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ ایک عظیم لیڈر تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ اپنی اکثر تقریروں میں جس امانت علی اور سلامت علی کا ذکر کرتے ہیں میں اسلام آباد آؤں گا تو اس پر تفصیل سے بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ، پنجاب حکومت کا خط سپریم کورٹ جمع

انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیں بھی ایک امانت دی ہے اور ہم سب کو قوم کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں میں شہباز شریف کا دوست ہوں جو کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی، شیخ رشید


متعلقہ خبریں