بارشوں کے پیش نظر سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


سوات: بارشوں سے ممکنہ حادثات رونما ہونے کے پیش نظر ضلع سوات کے تمام انتظامی افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ سات اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مریضوں کا فوری اور مفت علاج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناء مردان کے علاقے تخت بھائی میں یوسف نامی شخص کے مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں خاتون اور اسکے دو بچے زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دریں اثناء لینڈ سلایڈنگ سے شانگلہ کے علاقے کروڑہ چکیسر روڈ پر واقع مکان متاثر ہوا۔ لینڈ سلایڈنگ  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ارد گرد مکانات خالی کروالیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا  نے لینڈ سلایڈنگ سیل قائم کردیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بشام نے کروڑہ چکیسر روڈ پر واقع متاثرہ مکان کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے اظہارِ افسوس کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو اسٹاف کو متاثرہ مکان کی اسسمنٹ رپورٹ جلد ازجلد مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ کی جلد از جلد ادائیگی کو ممکن بنایا جاۓ۔


متعلقہ خبریں