ملک کے مختلف علاقوں میں پانچویں روز بھی بارش اور برفباری

ملک کے مختلف علاقوں میں پانچویں روز بھی بارش اور برفباری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں رات بھر وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جو آج بھی دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ اطراف کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ وادی لیپہ شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وادی لیپہ کی رابطہ سڑکیں بھی گزشتہ پانچ روز سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ملک کے متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری

وادی نیلم اور شانگلہ میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آمدورفت کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوں ہی برفباری کا سلسلہ تھمے گا مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں