ملتان میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے معذرت نامہ بھی لکھ دیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے معذرت نامہ بھی لکھ دیا

ملتان: ملتان میں لاکھوں روپے چوری کرنے والا دیوار پر معذرت نامہ بھی لکھ گیا۔

ملتان کے تھانہ بی زیڈ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چورانے کے بعد دیوار پر معذرت نامہ بھی لکھ گیا کہ ’’میں چور نہیں ہوں، مجبور ہوں، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے، معاف کر دینا‘‘

چور گھر سے طلائی زیورات، کپڑے، بسترے، الیکٹرونکس کا سامان سمیت 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے مالک مکان شہریار خان کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم پولیس واردات کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں برقع پہن کر 1 کروڑ کی چوری

واضح رہے کہ مالک مکان بینک منیجر فیصل آباد سے ملتان کچھ عرصہ قبل ہی منتقل ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں