خواتین کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن خواتین کی خدمات کی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ نے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین سے منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اسلامی فلاحی ریاست کی شہری ہوں، اسلام کا پیغام انسانیت کا پیغام ہے اور وزیر اعظم عمران خان اسلامی فلاحی ریاست کے لیے کوشاں ہیں جبکہ خواتین کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، وزیر اعظم

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کی تبدیلی خواتین کے بغیر ممکن نہیں اور حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓخواتین کے لیے رول ماڈل ہیں جو پہلی تجارت پیشہ مسلمان خاتون تھیں۔ اسلام نے ہی خواتین کو طاقت دی جبکہ زمانہ جاہلیت میں تو لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔

 


متعلقہ خبریں