کراچی: فیڈرل بی ایریا میں واردات، فیملی قیمتی اشیاء سے محروم


کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ملزمان دو افراد سے نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فیملی کا تعاقب کرتے ہوئے آئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 70 واں نمبر

واقعہ گزشتہ رو ز پیش آیا تھا۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کےلیے ہیلمٹ اور کیپ پہن رکھی تھی۔

کراچی کو پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صوبائی دارالخلافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی شہ رگ کہلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کروڑوں نفوس پر مشتمل اس شہر کو جہاں بہت سے دیگر مسائل درپیش ہیں، وہیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال ہر دور میں تشویش کا باعث رہی ہے۔

2013 میں شہر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا جس سے صورت حال میں کس حد تک بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ تاحال فعال نہ ہوسکا

گزشتہ سال اپریل میں ورلڈ کرائم انڈیکس کی رپورٹ کےمطابق 2014 سے 2018 تک کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس میں جرائم کے حوالے سے کراچی کا 70 واں نمبر رہا جب کہ 2014 کراچی6ویں نمبر پر تھا۔

کرائم انڈیکس 2018 کے مطابق جرائم کے حوالے سے بھارت کا شہر دہلی 65ویں، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 38ویں نمبر پر ہے۔ جرائم کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے دو شہر ٹاپ 10 میں ہیں۔ انڈیکس کے مطابق ڈربن 5ویں اور جاہانسبرگ 7ویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں