کراچی: گلبہار میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی


کراچی کے علاقے گلبہار میں گرنے والی عمارت سے مزید چار لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے ملنے والی ایک خاتون کی شناخت کوثر جہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: فیڈرل بی ایریا میں واردات، فیملی قیمتی اشیاء سے محروم

گلبہار میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کےکام میں اب مزید تیزی آگئی ہے اور امدادی کاموں میں سندھ رینجرز ، آرمی انجینئرنگ کور، ایس بی سی اے  اور کے ایم سی کا عملہ مصروف ہے۔

اپنے پیاروں کو گنوانے والوں کو تو جیسے تیسے صبر آہی گیا لیکن جن کے عزیز و اقارب کا اب تک کوئی اتا پتا نہیں ان کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔

یہ بھی جانیں: کراچی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، 13 افراد جاں بحق

ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر کے ملبہ ہیوی مشینوں کے ذریعے اٹھایا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے موجود ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں