سلطانز نے یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف 6.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

سلطانز کی جانب سے جیمز ونس نے 61 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ذیشان اشرف نے 16 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 9 اوورز میں 91 رنز بنائے،  کولن منرو 25  لیوک رانکی 18،شاداب خان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سلطانز کی جانب سےعمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 وکٹیں جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پی ایس ایل فائیو میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز نے 6 میچوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔ ملتان اس وقت 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچ کھیلنے کے بعد 3 میں کامیاب اور 4 میں ناکام رہا جبکہ ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح کراچی کنگز نے 6 میچوں میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت

لاہور قلندرز گزشتہ روز دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر 6 میچوں میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر سکا ہے۔ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں