خواتین کے عالمی دن پر بنایا گیا گانا ریلیز کر دیا گیا


اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم سپر اسٹار ماہرہ خان اور شہرہ آفاق ڈائریکٹر شعیب منصور نے گانا ریلیز کر دیا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم فلمز کی ورنہ کے شعیب منصور اور ماہرہ خان گانے میں پھر ایک ساتھ نظر آئے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بنایا گیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

گانے میں خواتین کی قدر اور عزت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ سپر اسٹار ماہرہ خان کو گانے میں دلہن دکھایا گیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر بنایا گیا گانا خود شعیب منصور نے تحریر کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ ویڈیو کی ڈائریکشن بھی انہی کی ہے جس میں ماہرہ خان نے پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’عہد وفا‘ کے گرینڈ فنالے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ماہرہ خان کا شعیب منصور کے ساتھ یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس سے قبل وہ ’’بول‘‘ اور ’’ورنہ‘‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں