کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویو رچرڈز کی سالگرہ منائی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز اور ٹیم کے مینٹور ویو رچرڈز کی سالگرہ منائی گئی۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کیک کا اہتمام کیا گیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر فرنچائز کی جانب سے عظیم بلے باز کو ان کی شاندار تصویر بھی پیش کی گئی۔

68ویں سالگرہ منانے والے عظیم بلے باز کو کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جن کی جارحانہ بلے بازی نے دنیائے کرکٹ میں انقلاب برپا کردیا۔

دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے اس موقع پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

پی ایس ایل میں غیر ملکی کوچز اور کھلاڑیوں کی سالگرہ منائی جانا کوئی نئی بات نہیں۔ دو سال قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنے کوچ ڈین جونز کی سالگرہ منائی تھی۔

ڈین جونز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور تصاویر بھی بنوائیں۔


متعلقہ خبریں