نالائق اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے، بلاول

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نالائق اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے سے ہوتی ہے اس علاوہ ترقی جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی حالات بدتر بنا دیئے ہیں اور آئی ایم ایف کے ہاتھوں معشیت کو گروی رکھ دیا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ہماری معاشی خود مختاری پر سودابازی کی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل نے عوام کا معاشی قتل کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ بجلی کیوں مہنگی ہے اور ہر چیز مہنگی ہے تو پتہ چلتا ہے نا اہل حکمران ہیں۔

چیئرمین پی پی پی کے مطابق نون لیگ آئے یا کوئی اور ملک میں امیروں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اور دیگر پالیسیز لائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پی ٹی آئی جب حکومت میں آتی ہے تو صرف امیروں کیلئے کام کرتی ہے۔

یہ بھی جانیں: ملک امپائر کی نہیں عوام کی مرضی سے چلتے ہیں، بلاول

انہوں نے کہا کہ لاہور کے جیالوں کے درمیان خود کو پاکر بہت خوش ہوں جنہوں نے جمہوریت کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آئی پنجاب کے جیالوں کی وجہ سے آئی اور پارٹی نے ہمیشہ پنجاب پر فوکس کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے اپنے دور میں غریب عوام کیلئے کام کیا۔


متعلقہ خبریں