پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی کرکٹ اسٹیڈیم آمد، میچ دیکھا

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی کرکٹ اسٹیڈیم آمد، میچ دیکھا

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان جاری میچ دیکھا۔

کورونا وائرس: پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جب میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف  دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 9 اوورز میں 91 رنز بنائے تھے۔ کولن منرو 25 لیوک رانکی 18،شاداب خان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے ہیں۔

سلطانز کی جانب سےعمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 وکٹیں جب کہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

 یونائیٹڈ کا سلطانز کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف

پی ایس ایل سیزن فائیو میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں