گورنر پنجاب کا بلاول کو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کا مشورہ

مولانا فضل الرحمان انتظار کریں ہم جانے والے نہیں، چوہدری محمد سرور

حکمرانوں سے اپیل کروں گا خدا کیلئے کرپشن اور لوٹ مار ختم کر دیں، چودھری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں، انہیں وطن واپس آنا چاہیئے، وہ واپس آکر اپنا کردار ادا کریں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں کارکردگی دکھائی تو پنجاب کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں: نالائق اور سلیکٹڈ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے، بلاول

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتظار کریں ہم جانے والے نہیں تاہم ہم بھی جاننا چاہتے ہیں مولانا کو حکومت جانے کی یقین دہانی کس نے کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں صبر ضروری ہے بے شک حکومتی مدت آئین میں ترمیم کرکے تین یا چار سال کرلیں۔

گورنر پنجاب کے مطابق مسلم لیگ ن نے مدت پوری کی پیپلز پارٹی نے بھی دور حکومت مکمل کیا ہم بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے مارچ کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ برے دن گزر گئے اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، دو سال کے لیے جی ایس پی پلس مل گیا کشمیر کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد بھی جلد منظور ہوگی۔


متعلقہ خبریں