پاکستان اب دہشت گردی کے بجائے سیاحت کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اب دہشت گردی کے بجائے سیاحت کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کا حقیقی چہرہ متعارف کرایا، سرحدوں پر بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ان کا دل دھڑکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں بسنے والے کسان معاشی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، انہیں ان کا جائزحق دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل میں حصہ لینا پاکستان کے محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت آج مستحکم ہورہی ہے،جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات متعارف ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں